نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کو شرجیل امام اور آصف اقبال تنہا کو دسمبر 2019 میں جامعہ ملیہ اسلامیہ میں تشدد کے واقعات سے منسلک ایک کیس میں بری کر دیا۔ لائیو لا کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ارول ورما نے یہ حکم سنایا۔ اس کی تفصیلی کاپی کا انتظار ہے۔
ایف آئی آر میں فسادات اور غیر قانونی اجتماع – آئی پی سی کی دفعہ 143، 147، 148، 149، 186، 353، 332، 333، 308، 427، 435، 323، 341، 120بی اور 34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
تاہم، امام اب بھی 2020 کے شمال مشرقی دہلی فسادات سے متعلق اپنے خلاف درج دیگر ایف آئی آر میں زیر حراست رہیں گے۔ امام اور تنہا دونوں اسپیشل سیل کے معاملے میں ملزم ہیں جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ 2020 کے شمال مشرقی دہلی فسادات کے پیچھے ایک بڑی سازش تھی۔
خیال رہے کہ دہلی پولیس نے شرجیل کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کے لیے چارٹ شیٹ داخل کی تھی۔ 2013 میں شرجیل نے جے این یو سے ماڈرن ہسٹری میں پی جی کی ڈگری مکمل کی۔ ان کا تعلق بہار کے جہان آباد ضلع سے ہے۔ ضمانت کی درخواستوں پر سماعت نہ ہونے کی وجہ سے وہ ابھی تک جیل میں ہیں۔