لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ لولیا جن کلیان اور ضلع سماج وادی پارٹی کے کارکنان نے لکھنؤ سے سماج وادی پارٹی کے پارلیمانی امیدوار ابھیشیک مشرا و موہن لال گنج کی امیدوار سشیلا سروج کی حمایت میں پیدل مارچ نکالا۔ اس دوران کارکنان نے گھر گھر جاکر حکومت کی حصولیابیوں سے متعلق پمفلٹ اور ہینڈ بل تقسیم کئے اور لوگوں سے دونوں امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ پیدل مارچ میں کثیر تعداد میں پارٹی کارکنان موجود تھے ۔ دوسری جانب موہن لال گنج میں رام منوہر لوہیا فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام درجنوں کارکنان نے
سشیلا سروج کی حمایت میں سائیکل ریلی نکالی۔