پیر کے روز ترکیہ میں زلزلہ کے بعد سمندر کی سطح بلند ہونے سے ہاتای کا علاقہ زیر آب آگیا ہے۔
ترک حکام کے مطابق زلزلہ سمندر کی سطح بلند ہونے کا باعث بنا ہے اور ساحلی علاقے اسکندرون ہاتای کے علاقے زیر آب آ گئے ہیں جس سے زلزلہ زدگان کے لئے امدادی سرگرمیاں سست روی کا شکار ہوگئی ہیں۔









