لاہور کی ایک مشہور علمی اور ادبی شخصیت تھے آغا بیدار بخت، جن کے پاس علوم و فنون کی بے شمار کتابوں کا ذخیرہ تھا۔ ان کے پڑوس میں ایک بچہ رہتا تھا جسے لکھنے پڑھنے کا بہت شوق تھا مگر اس کے گھر میں ایک تو تعلیم کا تصور ہی ناپید تھا دوسرا ان کا خاندانی کام بھی دست کاری اور دکان داری تھا۔









