بستی (وارتا) ضلع پولس نے غیر قانونی شراب کے کاروبار پر روک لگانے کی مہم کے تحت ۳۶۰لیٹر شراب ضبط کرتے ہوئے ۲۳؍افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس پی وی پی شریواستو نے بتایا کہ گزشتہ ۲۴گھنٹوں کے دوران پولس نے ۱۷مقامات پر چھاپہ مارا۔ اس دوران ۳۶۰لیٹر غیر قانونی شراب اور اسے بنانے کے لئے استعمال کرنے والے آلات برآمد کئے گئے۔ ایس پی نے بتایا کہ مہم کے تحت ابھی تک ۲۳؍افراد کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔