مظفر نگر (بھاشا) ضلع میں ۱۵سال کی نابالغ لڑکی کی آبروریزی کے جرم میں ۶۳سالہ ایک شخص کو عدالت نے سات سال قید کی سزا سنائی ہے۔
ایڈیشنل ضلع سیشن جج جے شری آہوجا نے سیتارام پر دس ہزار روپئے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق سیتا رام نے ۱۷؍ستمبر ۲۰۱۱میں کھڑکی گاؤں کی نابالغ لڑکی کی آبروریزی کی تھی۔ لڑکی اس کے پڑوس میں رہتی تھی۔ عدالت نے زیادہ عمر ہونے کی وجہ سے سیتا رام کی سزا میں کمی کرنے کے مطالبہ کو بھی نامنظور کردیا۔