نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے شوسینا کے انتخابی نشان کو لے کر جاری تنازع پر بڑا بیان دیا ہے ۔ بی جے پی کے سابق قومی صدر نے مہاراشٹر کے کولہاپور میں پارٹی کارکنان کی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے شیوسینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے پر نشانہ سادھتے ہوئے ان پر وزیراعلی بننے کیلئے (این سی پی سربراہ) شرد پوار کے چرنوں میں خودسپردگی کرنے کا الزام لگایا ۔
ادھو ٹھاکرے نے سال 2019 کے اسمبلی انتخابات کے نتائج اعلان ہونے کے بعد بی جے پی سے اتحاد توڑ لیا تھا اور اس پر شیوسینا کے ساتھ وزیراعلی کا عہدہ شیئر کرنے کے اپنے وعدہ سے انحراف کرنے کا الزام عائد کیا تھا ۔ اس کے بعد ٹھاکرے نے این سی پی اور کانگریس کے ساتھ مل کر مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) سرکار کی قیادت کی