لکسمبرگ کے وزیر خارجہ جین ایسلبورن نے کہا ہے کہ یورپی یونین درجنوں ایرانیوں پر پابندیاں عائد کرے گی، جن میں وہ ججز بھی شامل ہیں جو مظاہرین کو سزائے موت دینے میں ملوث رہے ہیں۔یہ خبر مشہور اخبار جسارت میں شئع ہوئی ہے۔
ایسلبورن نے مزید کہا کہ ججز، جیل کا عملہ اور دوسروں کو موت کی سزا سنانے والے ان کے درجنوں نام فہرست میں شامل کیے جائیں گے۔گذشتہ نو جنوری کو بیلجیئم، ہالینڈ اور ڈنمارک نے ایران میں نوجوان خاتون مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کے سلسلے میں ایران میں مظاہرین کو پھانسی دیے جانے کے ردعمل میں تہران کے سفیروں کو طلب کرنے کا اعلان کیا تھا۔