لندن: جسارت اخبار لکھتا ھے برطانیہ میں گزشتہ برس کئی اداروں اور کمپنیوں نے ایک ہفتے میں چار دن کام اور تین دن چھٹی پر مبنی کاروباری تجربہ شروع کیا تھا، جسے چھ ماہ تک جاری رکھنے کے بعد 92 فی صد کمپنیوں اور اداروں نے اس تجربے کو سودمند قرار دیتے ہوئے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق جون 2022 سے دسمبر 2022 تک کیے جانے والے اس تجربے میں برطانیہ بھر سے 61 کمپنیوں نے حصہ لیا تھا، جن کے ملازمین کو ہفتے میں 4 دن 34 گھنٹے کام کرنا تھا جبکہ تنخواہوں میں بھی کوئی کمی نہیں کی گئی تھی۔ 61 میں سے 56 کمپنیوں نے اس معمول کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 18 نے تو اسے مستقل طور پر اپنا لیا ہے۔