یوپی بجٹ (UP Budget 2023): یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی اتر پردیش حکومت نے بدھ کو تقریباً 7 لاکھ کروڑ روپے کا اپنا اب تک کا سب سے بڑا بمپر بجٹ پیش کیا۔
یہ بجٹ اتر پردیش کے وزیر خزانہ سریش کھنہ نے پیش کیا۔ یوگی 2.0 حکومت کی طرف سے پیش کیا جانے والا یہ دوسرا بجٹ ہے اور یوپی کے وزیر اعلیٰ کے اقتدار میں آنے کے بعد سے مجموعی طور پر ساتواں بجٹ ہے۔
یوپی حکومت کی طرف سے پیش کیا گیا بجٹ 24-2023 نوجوانوں، اسٹارٹ اپس، خواتین اور زراعت کے شعبے میں کسانوں کی مدد کے لیے فنڈ مختص کرنے کے ساتھ بہت سے امکانات لے کر آیا ہے۔
اس بجٹ میں اہم پیشکشوں میں سے یوپی حکومت نے طلبہ کے لیے 3,600 اسمارٹ فونز، ٹیبلٹس اور اسٹارٹ اپس کے لیے ایک فنڈ اور بہت کچھ نئی رقومات کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ نے پہلے صحافیوں کو بتایا کہ یہ اتر پردیش کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ ہوگا۔
پچھلے سال ریاستی حکومت نے 23-2022 کے لیے 6.15 لاکھ کروڑ روپے کا سالانہ بجٹ پیش کیا۔ دسمبر 2022 میں 33,769.55 کروڑ روپے کا ایک ضمنی بجٹ پیش کیا گیا تھا، جس سے بجٹ کا کل سائز تقریباً 6.50 لاکھ کروڑ روپے ہو گیا تھا۔ کچھ کلیدی نکات: