بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی کی20 سالہ گھریلو ملازمہ سپنا رابن مسیح نے اداکار پرجھوٹے الزامات لگانے پر معافی مانگ لی۔ نواز الدین صدیقی کی ملازمہ کی حال ہی میں ایک اور ویڈیو سامنے آئی جس میں اُنہوں نے اداکار پر لگائے گئے تمام الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگی ہے۔









