بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے پراپرٹی کے بزنس میں دلچسپی دکھاتے ہوئے ایک اور مہنگا ترین بنگلا خرید لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی نے ممبئی کے قریب ایک نئی آبادی میں 6 کروڑ روپے کا بنگلا خریدا ہے۔اس حوالے سے میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ لگژری بنگلا علی باغ میں ہے۔رپورٹس کے مطابق 2 ہزار اسکوائر فٹ کے بنگلے میں 400 اسکوائر فٹ کا سوئمنگ پول بھی ہے۔









