امریکا نے یوکرین پر روس کے حملے کی پہلی برسی کے موقع پر یوکرین کے لیے مزید 2 ارب ڈالر کے ہتھیار دینے کا وعدہ کیا ہے اور روس اور اس کے اتحادیوں کے خلاف نئی پابندیوں، نئے برآمدی کنٹرول اور محصولات کا اعلان کیا ہے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے ان نئی پابندیوں کا مقصد روس کی عسکری صلاحیت کو کمزور کرنا ہے۔
دوسری جانب فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے کہا کہ اس نے یوکرین پر روس کے حملے کے ردعمل میں روس کی رکنیت معطل کر دی ہے۔واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے یوکرین کے لیے امداد میں ایف-16 لڑاکا طیارے شامل نہیں ہیں جن کی یوکرین نے درخواست کر رکھی ہے۔









