دو پہر میں سورج اپنی آب و تاب پر ہوتاہے گرمی کے دوران آپ کا م کرتے ہوئے خود کو تھکاہوا محسوس کرتی ہیں اور کو شش کرتی ہیں کہ کچھ دیر کے لئے آرام کر لیا جائے تاکہ سکو ن محسوس ہومگر اتنی جلد ی تھکا وٹ ۔کہیں طبیعت تو خراب نہیں ؟کچھ خواتین کا م کے دوران بوریت ختم کرنے کے لئے چائے کافی یامشروبات استعمال کرکے یاگپ شپ کرکے خود کو تازم محسوس کرتی ہیں لیکن کام کرنے کے لئے پھر بھی توانائی نہیں آتی بہت سے طریقے یا ذرا ئع ایسے ہیں جس سے ہم دوپہر میں سستی یا بے رزاری کو دور کرسکتے ہیں ۔
رات میں صرف آرام کریں :عموما یہ دیکھا گیا ہے کہ اکثر خواتین فون پر گھنٹوں بات چیت لیپ ٹاپ یا کمپیو ٹر پردیر تک کام یا پھر بھی آدھی رات تک ٹیلی ویژن دیکھنے میں مصروف رہتی ہیں جبکہ رات ہماری نیند کا بہترین وقت ہوتاہے رات دیر سے سونا نیند کا صبح سویر ے اٹھنا اور پھر کام میں لگ جانا یہ آپ کودن میں جلد ہی تھکا دیتا ہے تر و تازہ اورچاق وچوبند رہنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ ۷؍سے ۸ گھنٹے کی پرسکون نیند لازما ً لیں بہترتویہی ہوگا کہ اپنا مو بائل رات میں سوتے وقت بندکردیں تاکہ نیند میں خلل نہ ہو ۔
ہلکی پھکی ورزش :آپ ورزش کے لئے کوئی وقت مقرر نہیں کریں گی تو بہت تیزی سے جسمانی طور پر کمزور ہوتی جا ئیں گی صبح کے اوقات میں مصروف بہت زیادہ ہوتی ہیںجس کی وجہ سے آپ کو وقت نہیں مل پاتا تو آپ اچھی طرح جان لیں کہ بہترین صحت کے لئے اپنے روز مرہ کے کاموں میں ورزش کو بھی شامل کرنا ہوگا ۔صبح کچھ وقت تیز تیز چلنا دھمی رفتار کرنا دوڑ نا رسی کو د نا ضروری ہے ۔گر چہ شام میں بھی ورزش کے لئے وقت نکال سکتی ہیں مگر یہ صبح کی ورزش کے مقابلے میں کم بہتر ہے کیونکہ صبح آپ جو ورزش کریں گی اس سے پورے جسم میں چستی اورخون میں روانی آجائیگی رات کو ورزش نہ کریں ۔اس بات کا بھی خاص خیال رکھیں کہ ورزش کرنے کے فورا بعد ٹھنڈی چیزیں نہ کھائیں یا ٹھنڈا پانی نہ پئیں ۔
فکر مندی وپریشانی :فکر مند ی اور پریشانی کو ذہن پر سوار کر لینا صرف بلڈپر یشر بڑھاتاہ
ے بلکہ اچھی صحت پر بھی اثر انداز ہوتاہے ۔بعض اوقات خواتین چھوٹی چھوٹی باتوں میں الجھ کر رہ جاتی ہیں اسی لئے کسی بھی پریشانی کو ذہن پرسوار نہ کریں ۔اپنے قریبی لوگوں سے اس بات پریشانی کا ذکر کر کے اس کے حل کی کوششیں کریں مستقبل چڑ چڑ ے پن سے اپنے آپ کو بچا کر رکھیں خوش رہیں اورلڑ ائی جھگڑے سے اجتناب کریں ۔
ناشتہ ضرور کریں :اکثر خواتین دوپہر میں اپنے آپ کو تھکا ہوا محسوس کرتی ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ صبح ناشتہ اس لئے نہیں کرتیں کہ دوپہر کا کھانا پیٹ بھر کر لیں گی ۔اگر آپ کھا نا وقت پر نہیں کھا ئیں گی تو یہ آپ کی صحت پر اثر انداز ہوگا اور اپنے آپ کو تھکا ہوا محسوس کر یں گی ۔ایسانہ ہو کہ ناشتہ نہ کریں اور دوپہر کے کھانے سے بھی پرہیز کریں یہ آپ کے لئے بہت نقصاندہ ہوسکتاہے ۔
ان امو ر پر عمل در آمد سے آپ بہترنتائج حاصل کرسکتی ہیں ۔د ن میں آپ جتنی چاق جو بند ہوں گی اتنے ہی زیادہ کام احسن طریقے سے انجام دے سکتی ہیں ۔