HomeHighlighted Newsبزنس مین نے اپنی رولز روئس کو لگژری ٹیکسی میں تبدیل کردیا ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والا ایک بزنس مین اپنی رولز روئس فینٹم کار کو شاندار ٹیکسی میں
بزنس مین نے اپنی رولز روئس کو لگژری ٹیکسی میں تبدیل کردیا ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والا ایک بزنس مین اپنی رولز روئس فینٹم کار کو شاندار ٹیکسی میں
بوبی چیمنور نامی یہ شخص کیرالہ میں لگژری گاڑیوں جیسے رولز روئس، مرسڈیز بینز، رینج روور اور دیگر کا مالک ہونے کی وجہ سے مشہور ہے۔
حال ہی میں اُنہوں نے اپنی رولز روئس فینٹم کو ایک شاندار ٹیکسی میں تبدیل کرنے کی وجہ سے خبروں میں ہے۔
اس حوالے سے بوبی چیمنور نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ’میرے پاس بہت ساری گاڑیوں تھیں، جن میں رولز روئس، مرسڈیز بینز، رینج روور اور دیگر پریمیم گاڑیاں شامل تھیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ میں ریاست بھر میں اور بیرون ملک کاروباری دوروں پر لوگوں کو گفتگو کے دوران اپنی رولز روئس فینٹم سے خوف زدہ پایا۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ’اسی لیے مجھے خیال آیاکی کیوں نہ اسے ٹیکسی میں تبدیل کردیا جائے؟‘
بوبی چیمنور نے بتایا کہ’رولز روئس فینٹم ٹیکسی کو اب بوبی ٹورز اینڈ ٹریول گروپ کے تحت گاڑیوں کے بیڑے میں شامل کیا گیا، جو بوبی چیمنور گروپ کا ایک ڈویژن ہے‘۔
اُنہوں نے بتایا کہ ’اس کار پر پیلے رنگ کی نمبر پلیٹ ہے جو کہ بطور ٹیکسی خدمات کے لیے استعمال ہوتی ہے اور اسے استعمال کرنے کا ایک دن کا کرایہ 25 ہزار بھارتی روپے ہے‘۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ ’ہم نے ابھی اسے بطور ٹیکسی استعمال کرنا شروع ہی کیا تھا کہ کورونا وبا پھیل گئی لیکن اب میں اسے مزید مقبول بناؤں گا‘۔