نئی دہلی (بھاشا)خردہ مانگ بڑھنے سے دہلی دال بازار میں آج مسور اور مسو ر کی دال کی قیمتوں میں ۲۰۰روپئے کوئنٹل تک کہ تیزی درج کی گئی وہیں آٹا میلوں کی مانگ بڑھنے سے دہلی اناج بازار میں آج گیہوں کی قیمتوں میں تیزی درج کی گئی بازار ذرائع کے مطابق محدود کاروبار کے دوران معمو لی خریداری کے سبب دیگر اناجو ں کی قیمت معمولی اتار چڑھائو کے بعد پہلے کی سطح پر بند ہوئیں ۔گیہوں درا فلور مل کی قیمت ۵روپئے کی تیزی کے ساتھ ۱۶۴۵:۱۶۴۰روپئے کو ئنٹل اور آٹا چکی ڈلیوری کی قیمت ۵روپئے بڑھ کر ۱۶۵۰:۱۶۴۵روپئے فی ۹۰کلو بند ہوئی ۔
اس کے علاوہ محدود کاروبار کے دوران دہلی تیل بازار میں آج تل تیل کی قیمت میں ۲۰۰روپئے کوئنٹل کی گراوٹ درج کی گئی ۔
بازار ذرائع کے مطابق تل مل ڈلیوری تیل کی قیمت ۲۰۰روپئے کی گراوٹ کے ساتھ ۱۱ہز
ار روپئے کو ئنٹل پر بند ہوئی ۔وہیں کرانہ بازار میں آج دھنیا اور زیر ا کی قیمتوں میں ۱۰۰روپئے کوئنٹل کی تیزی درج کی گئی ۔بازار ذرائع کے مطابق دھنیا کی قیمت ۱۰۰روپئے کی تیزی کے ساتھ ۳۶۰۰:۱۳۶۰۰روپئے کوئنٹل بند ہوئی ۔زیرا عام اور اعلیٰ کو الٹی کے قیمت ۱۰۰روپئے کی تیزی کے ساتھ بالتر تیب ۱۱۰۰۰:۱۱۲۰۰روپئے اور ۱۳۵۰۰:۱۴۵۰۰ رو پئے کو ئنٹل بند ہوئی ۔