عالم اسلام: فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی انتہا پسندوں نے بدھ کے روز باب المغاربہ کی جانب سے مسجد الاقصی پر حملہ کیا اس دوران انہیں صیہونی فوجیوں کی حمایت حاصل رہی ۔
صیہونی انتہا پسندوں نے اپنے اس حملے کے دوران مسجد الاقصی کے اندر اشتعال انگیز طریقے سے اپنی رسومات ادا کیں۔
انیس سو سڑسٹھ میں بیت المقدس پر غاصبانہ قبضے کے بعد سے صیہونی فوجیوں نے مسجد الاقصی کے باب المغاربہ کو اپنے کنٹرول میں لے رکھا ہے اور اسی راستے سے صیہونی انتہا پسند عناصر روزانہ کی بنیاد پر مسجد الاقصی پر حملہ کرتے ہیں جبکہ مسلمانوں کو اس دروازے سے مسجد کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے ۔
اس طرح کے مسلسل حملوں اور جارحیت کا مقصد مسجد الاقصی کو مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان وقت اور جگہ کے اعتبار سے تقسیم اور سرانجام پوری مسجد پر غاصبانہ قبضہ کرلینا ہے۔