نئی دہلی: حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ جسٹس اے ایم احمدی ملک کے مایہ ناز سپوت تھے،
جنہوں نے بہت ہی شفافیت کے ساتھ طویل عرصہ تک اپنے فرائض انجام دئے، انہوں نے کسی عہدہ اور مفاد کے لئے کبھی ضمیر کا سودا نہیں کیا،
ہمیشہ بے نیاز ہوکر زندگی گزاری، حق اور انصاف کے ساتھ فیصلہ کیا، نہ لالچ کی، اور نہ کسی کے دباؤ کو قبول کیا، ان کی خدمات ملک کے لئے، بالخصوص مظلوموں کے لئے ناقابل فراموش ہیں، اور عدالتی نظام سے وابستہ عہدہ داروں کے لئے نمونہ اور آئیڈیل کا درجہ رکھتی ہیں، وہ ایک اچھے انسان، محب وطن ہندوستانی اور اعلی اقدار کے حامل مسلمان تھے،
ہم سب دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور ان جیسی شخصیات ملک وقوم کو حاصل ہوتی رہے، اس غم انگیز موقع پر ہم سب ان کے پسماندگان کے ساتھ ہیں، اللہ ان کے غم کو ہلکا کرے اور صبر جمیل عطافرمائے ـ۔