خواتین کے بارے میں اکثر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی عمر کے بارے میں بہت حساس ہوتی ہیں اور انھیں ‘آنٹی’ کہہ کر پکارنا انھیں ناراض کرنے کے مترادف ہے۔۔۔ لیکن خواتین کے حوالے سے یہ خیال بلکل غلط ہے کیونکہ اکثر مردوں کو بھی عمر کے حوالے سے خاصا حساس ہوتے دیکھا جا سکتا ہے جس کی ایک مثال بالی ووڈ کے ہیرو رنبیر کپور ہیں جو ایک چھوٹی سی بچی کی جانب سے ‘انکل’ بُلائے جانے پر پریشان ہو گئے۔
رنبیر اپنی فلم ‘تو جھوٹی میں مکار’ کی پروموشن کے لیے ٹی وی شو ‘انڈین آئیڈل’ میں شریک ہوئے جہاں سٹیج پر گانے کے بعد ایک بچی نے انھیں ‘رنبیر انکل’ کہہ کر پکارا، جس پر رنبیر کا کہنا تھا ‘انکل مت بولو یار ‘آر کے’ کہہ دو’۔
ان کے ایسا کہنے پر وہاں موجود تمام لوگ ہنسنے لگے اور بات ہنسی ہنسی میں ٹل گئی۔