ایران: فری اسٹائل اور گریکو رومن کُشتی کے عالمی مقابلے بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں ہوئے جہاں فائنل راؤنڈ میں ایران کے پہلوان بازی مار لینے میں کامیاب رہے۔
بلغاریہ میں جاری کُشتی کے عالمی مقابلوں میں ایرانی پہلوانوں نے اپنا زور دکھا کر سونے کے تمغوں کو اپنے نام کر لیا۔
ایرانی پہلوانوں نے مقابلوں کے فائنل راؤنڈ میں مجموعاً چار تمغے حاصل کئے جن میں تین سونے اور ایک کانسی کا تمغہ شامل ہے۔
ارشک محبی نے بانوے کلوگرام کی کیٹیگری میں فائنل راؤنڈ میں میزبان ملک کے احمد بایایف کو ایک سخت مقابلے کے بعد چھے چار سے شکست دی جبکہ فری اسٹائل کشتی میں مصطفیٰ قیاسی نے اناسی کلوگرام اور شاہین بداغی نے بہتر کلوگرام کی کیٹیگری میں اپنے حریفوں کو مات دے کر سونے کے تمغے اپنے نام کر لئے۔
امیر محمد یزدانی نے ستر کلوگرام کی کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔