نئی دہلی: دہلی حکومت نے خواتین کو ڈرائیونگ کی تربیت فراہم کرنے کے لیے ایک نئی اسکیم شروع کی ہے۔
خواتین کو بااختیار بنانے کے سلسلے میں شروع کی گئی اس اسکیم کے تحت دہلی حکومت کی جانب سے خواتین کو ڈرائیونگ کی تربیت کی کل فیس کا 50 فیصد ادا کرے گی۔
خیال رہے کہ دہلی میں خواتین کو خود انحصار اور بااختیار بنانے کے لیے کئی اسکیمیں چلائی جا رہی ہیں۔
نئی شروع کی گئی اسکیم بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔ جس کے تحت دہلی میں ان تمام خواتین کو مالی مدد فراہم کی جا رہی ہے جو ڈرائیونگ کی تربیت میں دلچسپی رکھتی ہیں۔
یہ تربیت لونی، سرائے کالے خان، براڑی اور حکومت کی طرف سے قائم کردہ دیگر اندرون خانہ ڈرائیونگ ٹریننگ مراکز سے دی جائے گی۔ دہلی حکومت کے مطابق یہ اسکیم خواتین کو بااختیار بنانے کے سلسلے میں ایک بہترین اقدام ہے۔
کوئی بھی خاتون جو اس اسکیم کے تحت ڈرائیونگ کی تربیت لینا چاہتی ہیں، وہ دہلی حکومت کی سرکاری ویب سائٹ پر جا کر درخواست دے سکتی ہے۔ اس کے لیے ضروری شرط یہ ہوگی کہ درخواست گزار دہلی کی رہائشی ہو۔