ہندوستان ٹائمز کے مطابق امیتابھ بچن نے اپنی صحت کے حوالے سے بتایا کہ حیدرآباد میں فلم کی ایکشن شوٹنگ کے دوران وہ زخمی ہوئے تھے، ان کی پسلیوں میں شدید چوٹیں آئی ہیں جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کا سی ٹی اسکین کیا اور آرام کا مشورہ دیا۔
80 سالہ اداکار نے کہا کہ طبیعت بہتر ہونے میں وقت لگے گا، تاہم انہیں اب بھی تکلیف ہے اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔
امیتابھ بچن حیدرآباد میں ایک فلم کی شوٹنگ مصروف تھے جس میں دیپیکا پڈوکون بھی مرکزی کردار ادا کریں گی، فلم کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں ،لیکن ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ فلم اگلے سال جنوری میں ریلیز ہوگی۔
امیتابھ بچن نے مزید کہا کہ ان کی زخمی ہونے کے بعد فلم کی شوٹنگ روک دی گئی ہے۔خیال رہے کہ امیتابھ بچن نے 1969 میں فلم سات ہندوستانی سے اپنی فلمی کیرئیر کا آغاز کیا۔
"In Hyderabad at shoot for Project K, during an action shot, got injured, rib cartilage popped broke & muscle tear to the right rib cage. Cancelled shoot, did doctor consult & scan by CT at AIG Hospital in Hyderabad & flown back home," posts Amitabh Bachchan.
(pic 2: file pic) pic.twitter.com/BqHu6yKirL
— ANI (@ANI) March 6, 2023
انہیں شہرت 1971 میں ریلیز ہونے والی فلم آنند سے ملی جس میں ان کے کردار کو فلم فیئر کا بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔
Amitabh Bachchan injured during 'Project K' shoot, rib cartilage broken. India Today's @amithtyagi with more details#AmitabhBachchan @snehamordani @SrBachchan pic.twitter.com/eLKzMb48ZI
— IndiaToday (@IndiaToday) March 6, 2023