بالی ووڈ سینئر اداکار ستیش کوشک 66 برس کی عمر میں حرکت قلت بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔
ستیش کوشک اپنی موت سے دو روز قبل بھارتی نغمہ نگار جاوید اختر کے گھر ہولی منا رہے تھے، انہوں نے ٹوئٹر پر تصاویر بھی جاری کی تھیں۔ستیش کوشک کا تعارف
آنجہانی بھارتی اداکار ستیش کوشک 13 اپریل 1956 کو پیدا ہوئے، وہ ایک اداکار، ہدایت کار، پروڈیوسر، کامیڈین اور اسکرین رائٹر تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ستیش کوشک نے دہلی کے کیری مال کالج سے گریجویشن کیا اور نیشنل اسکول آف ڈرامہ اور فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے سابق طالب علم تھے۔
انہوں نے رام لکھن، ساجن چلے سسرال، جانے بھی دو یارو جیسی معروف فلموں میں کام کیا۔ستیش کوشک نے متعدد فلموں کی ہدایت کاری بھی کی جن میں تیرے نام، مجھے کچھ کہنا ہے، کاغذ اور دیگر کئی فلمیں شامل ہیں۔
Satish a man full of warmth love and humour was like a brother to me since almost forty years . He was twelve years younger than me . Satish ji , it was not your turn . pic.twitter.com/s1dUUlBlQy
— Javed Akhtar (@Javedakhtarjadu) March 9, 2023
بولی وڈ اداکاروں کا اظہار افسوس
جاوید اختر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ستیش مزاح سے بھرپور بھر شخص تھے، ان کی میرے ساتھ چالیس سال تک دوستی تھی، وہ مجھ سے 12 سال چھوٹے تھے، ستیش دنیا سے جانے کی آپ کی باری نہیں تھی۔
जानता हूँ “मृत्यु ही इस दुनिया का अंतिम सच है!” पर ये बात मैं जीते जी कभी अपने जिगरी दोस्त #SatishKaushik के बारे में लिखूँगा, ये मैंने सपने में भी नहीं सोचा था।45 साल की दोस्ती पर ऐसे अचानक पूर्णविराम !! Life will NEVER be the same without you SATISH ! ओम् शांति! 💔💔💔 pic.twitter.com/WC5Yutwvqc
— Anupam Kher (@AnupamPKher) March 8, 2023
اداکار انوپم کھیر نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں جانتا ہوں کہ موت اس دنیا کی آخری سچائی ہے! لیکن میں نے یہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں اپنے بہترین دوست ستیش کوشک کے لیے یہ لکھوں گا، 45 سال کی دوستی کا سفر اچانک رُک جانا، ستیش! زندگی تمہارے بغیر ویسی نہیں رہے گی۔
Woke up to this horrible news, he was my biggest cheerleader, a very successful actor and director #SatishKaushik ji personally was also a very kind and genuine man, I loved directing him in Emergency. He will be missed, Om Shanti 🙏 pic.twitter.com/vwCp2PA64u
— Kangana Ranaut (Modi Ka Parivar) (@KanganaTeam) March 9, 2023
اداکارہ کنگنا رناوت نے بھی ستیش کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ستیش بہترین اور کامیاب اداکار اور ہدایت کار تھے، وہ ایک سچے اور مہربان شخص تھے، وہ بہت یاد آئیں گے‘۔
ابھیشیک بچن نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ستیش کشک کے انتقال کی خبر سن کر صدمہ ہوا، وہ ایک انتہائی شفیق، مہربان اور محبت کرنے والے شخص تھے، ہم سب آپ کو یاد کریں گے۔’
Shocked to hear of the passing of our beloved Satish Kaushik ji. A most gentle, kind and loving person. Always happy and smiling. A huge loss to our industry. Rest in peace dearest Satish uncle. We will all miss you. 🙏🏽
— Abhishek 𝐁𝐚𝐜𝐡𝐜𝐡𝐚𝐧 (@juniorbachchan) March 9, 2023
اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ستیش کوشک کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ ہمارے ذہنوں میں ہمیشہ یاد رہیں گے‘۔
Om shanti Satish sir. Papa and you will be talking and laughing as you always did. You will be very missed.
Thank you for bringing so much laughter into our lives.
Sending love, prayers and strength to the family pic.twitter.com/AI7rXVmVJp— PRIYANKA (@priyankachopra) March 9, 2023