لکھنؤ۔ (نامہ نگار)پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر ضلع پولس انتظامیہ کے افسران نے آج ضلع جیل میں اچانک چھاپہ مارا ۔اس دوران بیرک اور کچھ قیدیوں کی تلاشی لی گئی لیکن پولس کو قابل اعتراض ساما ن نہیں ملا ۔چھاپہ کے دوران پولس ٹیم نے کچھ مجرمین سے گفتگو کی۔ موصولہ خبر کے مطابق پیر کو ضلع جج کے شرما ، ایس ایس پی پروین کمار ، سی جے ایم آنند کمار ، سی او موہن لال گنج ،ایس ڈیم ایم موہن لال گنج پولس عملہ کے ساتھ ضلع جیل پہنچے ۔ ضلع اور پولس انتظامیہ کے افسران نے جیل انچارج جی آر موریا کے ساتھ جیل کا معائنہ کیا ۔ ایس ایس پی کے مطابق انہیں اطلاع موصول ہوئی تھی کہ جیل میںموبائل اور اسپیشل بیرک کی سہولت مہیا کرائی جارہی ہے۔ اس کے سبب موجودہ پارلیمانی
انتخابات میں اسکا اثر ہوسکتا ہے۔ افسران نے پولس ٹیم کے ساتھ پوری جیل کا معائنہ کیا ۔
کچھ بیرک اور قیدیوں کی تلاشی لی گئی لیکن ان کے قبضے سے کوئی قابل اعتراض سامان نہیں ملا۔ تقریباً ڈھائی گھنٹے تک پولس کی ٹیم جیل کے اندر رہی۔ چھاپہ کے دوران پولس کی ٹیم نے کچھ پیشہ ور مجرموں سے وزیرگنج پٹرول پمپ کے مالک مہندر بہاری ترویدی اور جے ای قتل کے واقعہ کے بارے میں پوچھ گچھ کی لیکن ٹیم کو کوئی سراغ نہیں ملا۔