لکھنؤ۔ (نامہ نگار)سابق ضلع پنچایت صدر باندہ شکیل علی اور پیس پارٹی مشرقی اترپردیش کے صدر ،امیڈکر نگرکے رام نہال نشاد اپنے سیکڑوں حامیوں کے ساتھ
میں شامل ہوگئے۔ سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور کاپریٹو اور تعمیر عامہ ، آبپاشی کے وزیر شیوپال سنگھ یادو نے پریس کانفرنس مختلف پارٹیوں کے لیڈروں کو سماجوادی پارٹی میں شامل کرتے ہوئے ان کا خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ سماجوادی پارٹی کا پرچم دہلی تک لہرائے گا۔ اس موقع پر وزیرجیل وسماجوادی پارٹی ریا ستی راجندر چودھری ، وزیرسیاحت اوم پرکاش سنگھ ، رام سکل یادو ، ضلع صدر امیڈکرنگر وباندہ کے پارلیمانی امیدوار بال کمار پٹیل موجود تھے۔ سماجوادی پارٹی کے ریاستی ترجمان راجندر چودھری نے بتایا کہ امیڈکر نگر کے اظہر نسیم ، پیس پارٹی کے علاقائی جنرل سکریٹری اپدیش تیواری ، پیس پارٹی کے ضلع یوتھ صدر کرشنا کمار ونائب صدر کیدار ناتھ یادو ، بی ایس پی مجلس عاملہ کے رکن امت یادو سمیت راشٹریہ نشاد سنکھ کے ضلع راجہ رام نشاد جنرل سکریٹری کلدیپ نشاد، سابق ضلع پنچایت رکن رام کشور ، بی ایس پی مجلس عاملہ کے رکن راجندر ورما ،بھارتی کسان یونین کے ضلع صدر وغیرہ سماجوادی پارٹی میںشامل ہوگئے ہیں۔