نیویارک: انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پرامن مظاہرین کے خلاف پولیس کی جانب سے ربڑ کی گولیوں اور آنسو گیس کا استعمال معمول بن گیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پولیس کی جانب سے پرامن مظاہرین کے خلاف کارروائی کے نتیجے میں بہت سے لوگوں کی آنکھوں کو نقصان پہنچا اور یہاں تک کہ اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔









