بارہ بنکی (نامہ نگار)سماجوادی پارٹی کی حکومت کے ذریعہ گزشتہ دو برسوں کی مدت کار میں عوامی مفاد کے کام میں اور ریاست کی ہمہ جہت ترقی کی اسکیموں کے تحت عوام میں پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہورہاہے۔ یہی وجہ ہے کہ ریاست میں دیگر تمام پارٹیوں کے لوگ سماجوادی پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔اس بات سے یہ ظاہر ہوگیا ہے کہ ریاست میں پارلیمانی انتخابات کے دوران سماجوادی پارٹی سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرے گی اور بارہ بنکی میں بھی سماجوادی پارٹی کے ذمہ دار راج رانی راوت اکثریت سے کامیاب ہوں گی۔
مذکورہ خیالات کا اظہار اسمبلی حلقہ حیدر گڑھ کے ترقیاتی بلاک ترویدی گنج کے سیکٹر وبوتھ انچارجوں کے جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے ریاست کے دیہی ترقیات وزیر اروند کمار سنگھ گوپ نے کیا۔اس موقع پر پارلیمانی حلقہ انچارج پریم پرکاش ورما حلقہ کے رکن اسمبلی رام مگن راوت سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر مولانا معراج احمد نے پارلیمانی انتخاب میں متحد ہوکر کام کرنے کی اپیل کی۔اس موقع پر ضلع کوآپریٹو بینک کے چیئر مین دھیریندر کمارورما، سماجوادی پارٹی کی امیدوار راج رانی راوت، سابق ایم ایل سی اروند یادو،
صبیحا چیئرمین کے نمائندے عدنان چودھری وغیرہ موجود تھے۔