نئی دہلی: ملک کی کئی ریاستوں میں موسم پہلے کی نسبت قدرے خوشگوار ہو گیا ہے۔ 20 مارچ تک بیشتر علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بونداباندی کا امکان ہے۔ مغربی ہمالیائی خطہ بشمول مشرقی ہندوستان، شمال مغربی ہندوستان میں 16 سے 20 مارچ تک ہلکی سے درمیانی بارش، گرج چمک کے ساتھ ژالہ باری کے امکانات ہیں۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اہم پیداواری ریاستوں میں اگلے 10 دنوں میں وسطی، شمالی اور مغربی علاقوں میں مزید بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔









