نئی دہلی: ملک کی چھ ریاستوں میں ایک بار پھر کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔ اس سے پریشان مرکزی حکومت کے ہیلتھ سکریٹری نے چھ ریاستوں کو خط لکھا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چند مہینوں میں کوویڈ کے معاملات میں کمی آئی تھی، لیکن پچھلے ایک ہفتے سے معاملات میں اچانک اضافہ ہو رہا ہے۔
ایسے میں ریاستی حکومتوں کو کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات پر قابو پانے پر توجہ دینی چاہیے۔ جن چھ ریاستوں کو خط لکھا گیا ہے ان میں مہاراشٹر، گجرات، تلنگانہ، تمل ناڈو، کیرالہ اور کرناٹک شامل ہیں۔