مظفر نگر (بھاشا)پولیس نے آج ایک سابق گاؤںپردھان سمیت پانچ افراد کو حراست میں لے لیا اور غیر قانونی اسلحہ فراہم کرنے والے ایک گروہ کا انکشاف کرنے کاد عویٰ کیا۔ پولس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ افراد کے قبضہ سے ۷پستول، ایک بندوق اور ۱۹نامکمل بندوقیں برآمد کی گئیں۔انتخاب کے دوران باقاعدہ جانچ کے دوران پولس نے تین افراد کو منصورپور کے قریب روکا اور ان کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کیا۔ بعد میں پولس نے اسلحہ بنانے والی ایک فیکٹری پر چھاپہ مارا اور دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار لوگوں کی شناخت ناگلہ گاؤں کے سابق پرمکھ راجیش کمار، سورج، پھول کمار،ندیم اور محسن کے طور پر کی گئی۔