بارہ بنکی (نامہ نگار)مقامی گیسٹ ہاؤس میں بی ایس پی کے کارکن اجلاس کو مہمان خصوصی سابق وزیر ونود سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دلتوں، پسماندہ اور اقلیتوں کے علاوہ شتریوں کی سیاسی، سماجی حصہ داری تقریباً ختم ہوگئی۔ غیر بی ایس پی پارٹیوں نے ہمیشہ غریب سروسماج کو نظرانداز کیا ہے اور سماج کے ووٹ حاصل کرکے بی جے پی وکانگریس کے لوگ وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم کے عہدہ پر فائز ہوت
ے رہے لیکن جو حصہ داری غریب سروسماج کے لوگوں کو ملنی چاہئے تھی وہ سیاسی جماعتوں نے نہیں دی۔مایاوتی نے سروسماج کے لوگوں کو اعزاز دیا اور بڑے پیمانے پر رکن اسمبلی ورکن پارلیمنٹ بنوائے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں گرانی اور بدعنوانی کانگریس اور بی جے پی کی دین ہے۔ جبکہ بی ایس پی کی حکومت میں اس پر کافی حد تک روک لگائی گئی تھی۔ایم ایل سی ہرگووند سنگھ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس پی کی حکومت میں ایک بھی فساد نہیں ہوا۔اجلاس میں سابق وزیر سنگرام سنگھ ورما، منطقائی کوآرڈینیٹر رمیش گوتم ، اما شنکر سنگھ، سریندر سنگھ ورما وضلع صدر سریش سنگھ گوتم وغیرہ موجود تھے۔