ڈومریاگنج ؍سدھارتھ نگر (نامہ نگار) ڈومریا گنج تحصیل کے بھنواپور بلاک علاقہ کے منگراوں میں نامعلوم وجوہات سے آگ لگنے کے واقعہ میں تین رہائشی مکان جل کر راکھ ہوگئے ۔ موصولہ خبر کے مطابق آگ لگنے سے چندرپال کے رہائشی مکان میں رکھا ہوا سامان اور زیور آگ کی نذر ہوگئے۔ حلقہ لیکھ پال نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کے بعد پچاس ہزار روپئے کے نقصان اور گھر میں رکھے ہوئے نقد رقم جلنے کی رپورٹ تحصیل انتظامیہ کو سپرد کردی ہے۔ اس کے علاوہ آگ سے رام چرن کے مکان میں رکھا ہوا گیہوں اور پچاس ہزار روپئے بھی جل گئے۔ منگراوں کے رام کیول کا مکان بھی جل کر راکھ ہوگیا۔ آگ لگنے سے پچاس ہزار روپئے اور گھر میں رکھا ہوا سامان بھی جل کر راکھ ہوگیا۔گاؤں کے لوگ جب تک آگ کو قابو میں کرتے اس وقت تک تینوں مکان جل کر راکھ ہوچکے تھے۔