لکھنو :امبیڈکر نگر ضلع کی رہنے والی ایک خاتون کو بدھ کو ہائی کورٹ کے باہر اس کے دوبھائی اپنے دوستوں کے ساتھ اٹھا لے گئے۔ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ ہائی کورٹ شادی کےلئے آئی تھی۔ دونوں نے حال ہی میں آریہ سماج مندر میں شادی کی تھی۔ عدالت نے اس معاملہ میں سخت رخ اختیار کرتے ہوئے خاتون کے ایک بھائی کے خلاف امبیڈکر نگر سی جے ایم کو وارنٹ جاری کرنے کےلئے کہا ہے۔
ایس او وزیر گنج ابھینو سنگھ پنڈیر نے بتایا کہ امبیڈکر نگر کا پریتم بدھ کو اپنی بیوی ریکھا گپتا کے ساتھ ہائی کورٹ آیا تھا دونوں لوگ گیٹ کاو نٹر پر گیٹ پاس بنوا رہے تھے اسی درمیان ریکھا کے بھائی شرون، اجے اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ پہنچے ان لوگوں نے گیٹ پاس کاو ¿نٹرسے ریکھا کو زبردستی اپنی گاڑی میں ڈال لیا اور فرار ہو گئے۔ ریکھا کے شوہر پریتم نے فوراً اس بات کی اطلاع وزیر گنج پولیس کو دی۔ وزیر گنج پولیس نے ریکھا کے دونوں بھائیوں شرون اور اجے کے خلاف رپورٹ درج کر لی۔ وہیں پریتم نے اس بات کی اطلاع عدالت کو بھی دی کہ اس کی بیوی کو اس کے بھائی عدالت کے باہر سے اغوا کر لے گئے۔ اس واردات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سی جے ایم امبیڈکر نگر کو ریکھا کے بھائی شرون کے خلاف وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔