فینکس: ایریزونا کی ایک ڈیری کوئین ریستوران سے 15 فٹ لمبا چمچ چوری ہوگیا جس کو ریستوران کی دیوار پر خوبصور تی کے لئے لگایا گیا تھا جس کو جمعہ 24 مارچ کی شام اور 25 مارچ کی صبح کے درمیان چوری کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایریزونا میں ایک جوڑی جو ڈیری کوئین فرنچائز کے مالک ہیں کے مطابق ہم نے اس ریستوران کو 20دن پہلے کھولا تھا اور یہ سرخ رنگ کا چمچ ہماری ریستوران کی خوبصورتی کا راز تھا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ دو مشکوک افراد نے پہلے اسکرو اور نٹ بولٹ کھولے اور چمچے کو ایک موٹرسائیکل پر رکھ کر سکون سے فرار ہوئے ہیں۔ پوجا کے مطابق وہ اپنے کام میں ایسے ماہر تھے کہ گویا وہ اس سے پہلے بھی کچھ وارداتیں کرچکے ہیں تاہم وہ جاننے سے قاصر ہیں کہ آخریہ شوپیس ان کے کس کام آسکتا ہے۔
فینکس پولیس ڈیپارٹمنٹ (PPD) کے مطابق جب ہم تھامس روڈ پر جائے وقوعہ پر پہنچے تو ایک شخص نے ہمیں بتایا کہ کہ چمچ کا مجسمہ ڈیری کوئین اسٹور سے چوری ہو گیا ہے۔
مالک رمن کالرا نے فاکس بزنس کو بتایا، کہ “ہم نے ابھی ریستوران کو 6 مارچ کو کھولا، اور ہم سب پرجوش تھے، گاہکوں کو اس نادر شے سے لگاؤ تھا اور لوگ اس کی سیلفیاں لے کر سوشل میڈیا پر بڑے شوق سے پوسٹ کرتے تھے ۔
پوجا اور ان کے شوہر نے 2008 میں یہ دکان کھولی تھی جس کی اب 34 شاخیں ہوچکی ہیں تاہم چمچے والی ریستوران صرف ایک ہی تھی جو ان کی اولین دکان بھی ہے ۔