لکھنؤ: (صالحہ رضوی) لکھنؤ کے مشہور آئی سرجن ڈاکٹر اسلم بیگ کسی تعریف کے محتاج نہیں۔
غریب طبقے کے لوگ ڈاکٹر بیگ کو مسیحا مانتے ہیں۔ سال کے بارہ مہینوں میں سے شاید ہی کوئی مہینہ خالی جاتا ہوگا جب ڈاکٹر بیگ نے ضرورت مندوں کی مدد نہ کی ہو۔
یوپی کے دیگر اضلاع میں مختلف مقامات پر کیمپ لگا کر وہ نہ صرف آنکھوں کا علاج کرتے ہیں بلکہ آنکھوں کے ٹیسٹ بھی کرتے ہیں اور مفت چشمے بھی تقسیم کرتے ہیں۔
ماہ مبارک کے بابرکت مہینہ کی مناسبت سے ڈاکٹر اسلم بیگ غریب اور مستحق مریضوں کا بالکل مفت آپریشن کر رہے ہیں۔
۔علاج میں موتیا بند اور دیگر امراض چشم کا آپریش اور علاج بھی شامل ہے۔شیعہ ڈگری کالج ڈالی گنج لکھنئو کے بالکل سامنے ڈاکٹر صاحب کی کلینک ہے