مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک بل گیٹس نے کہا ہے کہ اُن کے لیے اپنی نواسی کو بڑا ہوتے دیکھنے کا انتظار کرنا مشکل ہو رہا ہے۔
بل گیٹس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر نواسی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے۔اس تصویر میں وہ غالباً اپنی ننھی سے سی نواسی کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف ہیں۔
بل گیٹس کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ مجھ سے انتظار نہیں ہو رہا ہے کہ میں آپ کو کب اس دنیا کو دریافت کرتے ہوئے دیکھ سکوں گا۔
دوسری جانب بل گیٹس کی بیٹی جینیفر نے بھی اپنی بیٹی کے ہمراہ ایک تصویر اپلوڈ کی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بل گیٹس کا اپنی بیٹی کے امید سے ہونے اور نانا بننے سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ دنیا کو اب ایک نئے نظریے سے دیکھتے ہیں، نانا بننے کا تصور ہی اُنہیں جذباتی کر دیتا ہے۔