: اتر پردیش ریاستی الیکشن کمیشن نے ریاست میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔ بلدیاتی انتخابات 4 مئی کو شروع ہوں گے جو صرف دو مرحلوں میں ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں 4 مئی کو ووٹنگ ہوگی جبکہ دوسرے مرحلے میں 11 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ہر مرحلہ میں 9 منڈلوں میں انتخابات ہوں گے۔ اور ووٹوں کی گنتی 13 مئی کو ہوگی۔انتخابات کے دوران 4.27 کروڑ ووٹر امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی ریاست میں ضابطہ اخلاق بھی نافذ ہو گیا ہے۔









