میر پور ۔انڈین پریمیئر لیگ میں راجستھان رائلس کے چھ سال تنازعات سے بھرے رہے لیکن ٹیم کے نئے کپتان شین واٹسن کا خیال ہے کہ اگر پہلے ٹورنامنٹ کے فاتح کو ٹی 20 لیگ کے ساتویں ٹورنامنٹ میں کھیلنے سے روک دیا جاتا تو یہ شرمناک ہوتا ۔ بنگلہ دیش کے خلاف آسٹریلیا کے محض خانہ پری کے آخری مقابلے کے موقع پر واٹسن نے نامہ نگاروں سے کہا ، ذاتی طور پر یہ میرے لئے بڑی شرم کی بات ہوتی اگر راجستھان آئی پی ایل میں نہیں کھیلتا کیونکہ ٹورنامنٹ کے آغاز سے ہی میں نے ان کے ساتھ ہر لمحے کا لطف اٹھایا ہے ۔ انہوں نے کہا ، لیکن جیسا کہ میں نے کہا ہمیں ( رائلس ) پہلے بھی باہر کیا جا چکا ہے اس لئے آپ کو نہیں پتہ کہ کب کیا ہو جائے لیکن شکر ہے کہ ہم پھر صحیح جگہ پر ہیں ۔ مجھے ہمیشہ سے یقین رہا ہے کہ آخر میں سب کچھ صحیح رہے گا اور ایسا لگ رہا ہے کہ یہی ہو رہا ہے ۔ آسٹریلیا پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکا ہے اس لئے پریس کانفرنس میں آئی پی ایل اور یوراج سنگھ جیسے مسئلے چھائے رہے ۔ واٹسن نے یوراج کے بارے میں کہا ، یوراج کوہمیشہ سے لے میں آنے کے لئے وقت لگتا ہے ۔ پہلے دو میچوں میں اس نے رنز نہیں بنائے لیکن میں نے 18 برس کی عمر ( 2000 انڈر 19 ورلڈ کپ سے ) کئی بار یوراج کو اپنی ٹیم
کی دھجیاں اڑاتے ہوئے دیکھا ہے ۔