سعودی عرب کے جدہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے پہنچنے والے سعودی بوئنگ طیارے کو کولکتہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈنگ سے قبل ہنگامی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا، فضا میں کئی چکر کاٹنے کے بعد طیارہ باحفاظت لینڈ کر گیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز ایس وی 972 کے طور پر سعودیہ کارگو طیارے نے 15 اپریل کی صبح مقامی وقت کے مطابق 3 بج کر 40 منٹ پر جدہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے شہر کولکتہ انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے لیے ٹیک آف کیا۔
ذرائع کے مطابق لگ بھگ 5061 کلومیٹر کا فاصلہ ساڑھے 5 گھنٹے میں طے کر کے بوئنگ 777 طیارہ کولکتہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اترنے والا تھا کہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 11 بج کر 37 منٹ پر طیارے سے ریڈار کو ہنگامی صورت حال کے سگنل موصول ہوئے۔