نئی دہلی ۔نئے سرے سے انتخاب کرانے کی ہدایات پر عمل کرنے سے ہندوستانی امیچیور باکسنگ فیڈریشن ( آئی اے بی ایف ) کے انکار سے خفا وزارت کھیل نے آج فوری اثر سے آئی اے بی ایف کی منظوری رد کر دی۔ یہ آئی اے بی ایف کو دوسرا جھٹکا لگا ہے ، جسے بین الاقوامی باکسنگ یونین (اے آئی بی اے ) پہلے ہی برخاست کر چکا ہے۔
وزارت نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ اس مسئلے پر مجموعی طور پر غور کیا گیا اور تمام ضروری حقائق ک
و ذہن میں رکھ کر یہ طے کیا گیا کہ آئی اے بی ایف کو حکومت سے ملی تسلیم فوری طور اثر سے واپس لے لی جائے۔آئی اے بی ایف کو دسمبر 2012 میں وزارت نے عارضی طور پر معطل کیا تھا۔اس نے آئی اے بی ایف کو نئے سرے سے انتخابات کرانے اور اس کے آئین کو قومی کھیل بنیاد اخلاق کے مطابق بنانے کے لئے کہا تھا۔ وزارت نے کہا کہ آئی اے بی ایف کے 23 مارچ 2013 کو ہوئے انتخابات منسوخ کرنے اور آزاد الیکشن افسر کی رہنمائی میںہندوستان کی قومی کھیل ترقی ضابطہ اخلاق 2011 کی دفعات کے تحت نئے سرے سے انتخابات کرانے کے ہدایات دی گئی تھی۔وزارت نے کہا کہ بین الاقوامی باکسنگ فیڈریشن اے آئی بی اے نے وقت وقت پر آئی اے بی ایف کو انتخابات کرانے کا مشورہ دیا لیکن اس نے نہ تو وزارت کھیل کے ہدایات پر عمل کیا اور نہ ہی اے آئی بی اے کی صلاح پر ابھی تک نئے سرے سے انتخابات نہیں کرائے گئے۔ اس نے کہا کہ کسی بھی قومی کھیل فیڈریشن کو تسلیم اس کی موجودہ قانونی صورت حال ، بین الاقوامی فیڈریشن ، ایشیائی فیڈریشن اور اولمپک کھیل ہونے پرآئی اواے سے منظوری پر انحصار کرے گی۔