اگرچہ میٹھے مشروبات اور سافٹ ڈرنک کے استعمال اور طبی نقصانات پر بہت تحقیق ہوچکی ہے۔تاہم ماہرین نے اس ضمن میں نئے ثبوت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سافٹ ڈرنکس میں شکر کی بہتات اور مسلسل استعمال سے بدن میں 45 مضر تبدیلیاں رونما ہوسکتی ہیں۔ان مشروبات میں سوڈا والی سافٹ ڈرنک اور ڈبہ بند پھلوں کے رس بھی شامل ہیں جن سے طبی پیچیدگیاں بڑھ سکتی ہیں۔









