نئی دہلی ۔ ٹینس کھلاڑی سوم دیو دیوورمن کو تازہ اے ٹی پی ٹینس درجہ بندی میں 12 مقام کا نقصان اٹھانا پڑا ہے جبکہ ڈبلز میں لینڈر پیس اور روہن بوپنا کی رینکنگ میں بھی ایک – ایک مقام کی کمی آئی ہے۔ اے ٹی پی ویب سائٹ کے مطابق ، سوم دیو اب 88 ویں نمبر پر ہیں۔ انہیں حال میں انڈین ویلز میں پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سوم دیو کی بہترین رینکنگ 62 ہے ، جو انہوں نے جولائی 2011 میں حاصل کی تھی ، لیکن اس کے بعد کندھے کی چوٹ اور خراب فارم کی وجہ سے ان کی رینکنگ میں کمی آئی۔میامی میں پہلی ہی رکاوٹ پار نہیں کر سکے پیس اور بوپنا کو بھی ایک – ایک مقام کا نقصان ہوا ہے۔ پیس اب دسویں نمبر پر ہیں جبکہ بوپنا 14 ویں مقام پر ہیں۔ ثانیہ ڈبلیو ڈبلز
درجہ بندی میں آٹھویں مقام پر برقرار ہے۔