یمن کے دارالحکومت صنعاء میں چیریٹی فنڈ کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 79 افراد کچل کر ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ جمعرات کو اس وقت پیش آیا جب تاجروں کی جانب سے غریب لوگوں میں چیریٹی کے فنڈ کی تقسیم جاری تھی۔
فنڈز تقسیم کے دوران شہریوں میں بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 79 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔
یمن کے وزرات داخلہ کے مطابق لاشوں اور زخمی افراد کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ فنڈ تقسیم کرنے والوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے، واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔
دوسری جانب وزارت داخلہ نے واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کی حتمی تعداد کے حوالے سے نہیں بتایا ہے۔