چینی صدر شی جن پنگ نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو کہا ہے کہ قیام امن کے خواہشمند تمام فریقین سے مذاکرات کرنے کے کے لیے چین اپنے خاص نمائندوں کو یوکرین بھیجے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے روس یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد پہلی بار یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنکسی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی جس کے ساتھ یوکرین کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا ہے جو کئی ماہ سے چین سے جنگ میں ثالثی اور مذاکرات کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔









