دنیا کے قدیم ترین اخبارات میں سے ایک نے کاغذی شکل میں اپنی اشاعت بند کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد یہ بنیادی طور پر آن لائن منتقل ہو جائے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی خبر کے مطابق دنیا کے سب سے پرانے اس وقت تک پرنٹ ہونے والے اخبارات میں سے ایک اخبار ’ووینر ٹسایٹنگ‘ کا یہ فیصلہ آسٹریا کی پارلیمنٹ کے فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے۔









