لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ کانگریس کے پارلیمانی امیدوار و رکن اسمبلی ڈاکٹر ریتا بہو گناجوشی نے لوہیا پارک میں صبح سیر کرنے والے لوگوں سے ملاقات کر کے ان سے کانگریس پارٹی کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔ ڈاکٹر جوشی نے جھولے لال کی پیدائش پر نکلنے والے جلوس کو شیو شانتی آشرم عالم باغ سے روانہ کیا۔ ڈاکٹر ریتا بہو گناجوشی میں کینٹونمنٹ علاقہ میں مہیش بالمیکی کی جانب سے منعقدہ کارکنان کے جلسہ میں شرکت کی۔ جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ رکن اسمبلی بننے کے بعد کینٹونمنٹ علاقہ میں انہوں نے صدر ریلوے پل کی تعمیر، دیو پور سوریہ نگر ریلوے پھاٹک ، رجمن بازار، ریس
کورس کے پیچھے انڈر پاس تعمیر کیلئے مرکزی حکومت سے منظوری کرائی اور یو پی اے کی حکومت بننے کے بعد کینٹونمنٹ کی ترقی کیلئے مرکزی حکومت سے ترقی کا بڑا پیکیج منظور کرانے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انڈر پاس کی تعمیر کے بعد لوگوں کو آمد و رفت میں سہولت کے علاوہ وقت بھی بچے گا۔ ڈاکٹر جوشی نے کہا کہ پارٹی کے تمام کارکنان گلی محلوں میں جاکر کانگریس پارٹیوں کو عوام سے آگاہ کرائیں۔ ڈاکٹر جوشی نے ونے کھنڈ گومتی نگر میں منعقدہ جلسہ میں بستی اسمبلی حلقہ کے جلسہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر پوروانچل کے لوگوں نے ڈاکٹر جوشی کو حمایت دینے کا اعلان کیا۔ ڈاکٹر جوشی نے جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لکھنؤ اترپردیش کی راجدھانی ہونے کے باوجود ترقی کے معاملہ میں دیگر مہانگروں کے مقابلے بہت پیچھے ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر لکھنؤ کے عوا م نے انہیں موقع دیا تو وہ لکھنؤ کو ترقی کے معاملہ میں دنیا کے نقشہ پر لانے کی کوشش کریں گے۔