ریاض: سعودی عرب میں 5 مئی یعنی جمعے کے روز 4 گھنٹے اور 17 منٹ تک جزوی چاند گہن ہوگا جس کے دوران چاند 10 فیصد کم روشن ہوگا۔العربیہ نیوز کے مطابق سعودی عرب کے ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند گرہن کا آغاز شام 6 بج کر 14 منٹ پر ہوگا اور 8 بج کر 24 منٹ پر عروج پر پہنچ کر رات ساڑھے دس بجے ختم ہوگا۔









