مگرمچھوں سے بھرے پانیوں میں مچھلی پکڑنے کی کوشش کے لیے جانے والے آسٹریلین شہری کی باقیات دو مگرمچھوں کے اندر سے برآمد ہوئی ہیں۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلین ریاست کوئنز لینڈ کے شمال میں ایک گروپ کے ہمراہ مچھلیوں کے شکار کے لیے جانے والے 65سالہ شخص کا نام کیون ڈرمودی بتایا گیا ہے جس نے ایک مگرمچھ کو اپنے جوتے سے دور ہٹایا تھا تاکہ وہ مچھلیوں کا شکار شروع کر سکیں۔
کینز کے پولی انسپکٹر مارک ہینڈرسن نے بتایا کہ پب کے منیجر کی حیثیت سے کام کرنے والے ڈرمودی کے ساتھ جانے والے لوگوں نے کہا کہ انہوں نے ایک زوردار چیخ کی آواز سنی جس کے بعد کسی کے پانی میں گرنے کی زوردار آواز سنائی دی۔
رینجرز نے بعد میں لیک فیلڈ نیشنل پارک میں ان میں سے دو مگرمچھوں کو مار ڈالا جن میں سے ایک کی لمبائی 4.2 میٹر اور دوسرے کی 2.8 میٹر تھی۔
مرنے والے ان دونوں آدم خور مگرمچھوں کے معائنے میں ڈرمودی کی باقیات ان کے پیٹ سے برآمد ہوئی۔
ہینڈرسن نے اس واقعے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ میرے بہت اچھے دوست تھے جو کوئنز لینڈ کے دیہی علاقے لارا کے رہائشی تھے۔