’’العربیہ‘‘ کے نمائندے نے بتایا کہ جدہ کے کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی ایئرپورٹ سے اپریل کے وسط میں سوڈانی ایئرپورٹ تک فضائی ٹریفک بند ہونے کے بعد جدہ ایئرپورٹ سے سوڈانی شہر پورٹ سوڈان کے لیے پروازیں سوڈانی ایئر لائن ’’تارکو‘‘ کے ذریعے دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔
العربیہ کے نمائندے نے بتایا کہ پہلی پرواز آج ہفتہ کو پورٹ سوڈان کے لیے روانہ ہوگی جس میں 120 مسافر سوار ہیں۔ یہ سفری کارروائیاں اس ماہ کے آخر تک روزانہ چار پروازوں کے ساتھ جاری رہیں گی۔ اس مدت کے دوران جدہ سے صرف معتمرین کو سوڈان لے جایا جائے گا۔ اگلی پروازیں پورٹ سوڈان سے جدہ کے لیے اڑیں گی جن میں عام مسافر ہوں گے۔