گرفتار چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ ایک انجکشن لگاتے ہیں جس سے بندہ آہستہ آہستہ مر جاتا ہے، میں کہتا ہوں میرے ساتھ مسعود چپڑاسی والا کام نہیں ہو۔عمران خان نے اسلام آباد کی پولیس لائن میں قائم کی گئی عدالت میں بیان دیا ہے کہ مجھے نیب آفس پہنچنے کے بعد وارنٹ دیے گئے۔









